قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

کرونا کے پھیلائو کا خطرہ ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ چار روز کیلئے بند

اسلام آباد (عکس آن لائن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو4روز کے لیے بند کردیا گیا اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر16مارچ تک بند رہیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جراثیم کش اسپرے کرایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں17مارچ سے کم ازکم عملہ بلایا جائے گا، سیکرٹریٹ کا شعبہ آئی آر اور آراینڈآئی برانچ فعال رہے گا ،عملے کو فون پردستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ کوروناپازیٹو عملہ رپورٹس اسٹیبلشمنٹ برانچ کو بھجوائے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ دفتر میں ماسک لازمی پہنے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عمل پر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی ملازمین کوروناایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمد کریں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ٹرانسپورٹ سروس تاحکم ثانی بند کردی گئی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات کارصبح10تا شام4بجے تک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں