کرونا کی حقیقت

کرونا کی حقیقت کا اندازہ بہن کے انتقال پر ہوا’ بشریٰ انصاری آبدیدہ ہوگئیں

مکوآنہ ( عکس آن لائن)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ سنبھل شاہد کی موت کے بعد مداحوں کیلیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں دی جاتی رہیں لیکن یقین اس وقت ہوا جب اپنی بہن کو کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ دنوں ہماری بہن اداکارہ سنبھل شاہد کا انتقال ہوابشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ حقیقت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اپنا بہت تکالیف کے بعد دنیا سے رخصت ہوا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہن بھائی سب کو عزیز ہوتے ہیں کیوں کہ ان کی محبت اور تعلق کا کوئی ثانی نہیں ہوتا، ہم چاروں بہنیں بھی آپس میں بہت محبت کرتی ہیں اور ہماری روحیں بھی ایک جیسی ہیں۔آخر میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے سنبھل شاہد کیلیے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں