میاں اسلم اقبال

کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی ،میاں اسلم اقبال

لاہور (عکس آن لائن) وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ،

کہ کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی، حکومت نے مہلک وائرس کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میاں اسلم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آج بھی تنقید برائے تنقید کا طرز عمل چھوڑنے کے لیے تیار نہیں،

اپوزیشن کرونا پر سیاست کرکے معیشت کی بربادی چاہتی ہے، عوام اپوزیشن کی لوٹ مار اور منافقت کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں،

ن لیگ نے تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے مال بنایا،

کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی، غریب بنیادی سہولتوں کو بھی ترستے رہے، عوام کا خون چوسنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے وائرس نے معیشت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا،

سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر برباد کیا،

وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے ہر بت کو گرا دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں