ڈاکٹر ظفرمرزا

کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہسپتالوں کا عملہ مکمل تیار ہے ،ڈاکٹر ظفرمرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہسپتالوں کا عملہ مکمل تیار ہے ، ہسپتال کی انتظامیہ حفاظتی ماسک اور ضروری آلات کی لسٹ فوری فراہم کرے۔ اتوار کو ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت میں پمز ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز این ڈی ایم کا نمائندہ بھی شریک ہوا ۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موجودہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پمز اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے ، سیفٹی آف ہیلتھ ورکرز حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہسپتال کی انتظامیہ حفاظتی ماسک اور ضروری آلات کی لسٹ فوری فراہم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم کے کیساتھ ملکر ایک مربوط سپلائی چین کا سسٹم بنا لیا ہے ، حفاظتی آلات کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنارہے ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کے حوالے سے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ، 70بیڈز کو مزیز اپ گریڈ کیا جارہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو بھی کرونا وائرس کے حوالے سے مخصوص کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہسپتالوں کا عملہ مکمل تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں