کلورین واش اور سپرے

کرونا وائرس سے بچاو کیلئے شہر بھر میں کلورین واش اور سپرے کا تیسرا مرحلہ مکمل

اسلام آباد (عکس آن لائن) میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی ہدایات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی ) ضلعی انتظامیہ اور وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کے تعاون سے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے شہر بھر میں کلورین واش اور سپرے کا تیسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے.

جمعہ کے روز اسلام آباد میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے سرائے خربوزہ, جی 12,جی 13,سپورٹس کمپلیکس, جی 8 مرکز,میڈیا فاونڈیشن, چک شہزاد ,یونین کونسل جھنگ سیداں میں سپرے کیا گیا ہے اور اس طرح کلورین واش اور سپرے کا تیسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا.

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے سپرے کرنے والی ٹیم کو مزید ہدایات کی ہیں کہ سپرے شہر بھر کے گلی محلوں میں بھی کیا جائے تاکہ شہر بھر کو کلورین واش اور سپرے کر کے صاف کیا جائے سپرے کرنے والی ٹیم آج بروز ہفتہ سے شہر بھر کی گلی محلوں میں سپرے کرنے کا سلسلہ شروع کر دے گی۔

جبکہ کلورینیشن کے تیسرے مرحلہ پر میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کی خصوصی ہدایات پر دیہی یونین کونسلوں میں بھی کرونا وائرس سے بچاو کے پیش نظرکلورین واش مکمل کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ، ای اینڈ ڈی ایم،فائر بریگیڈ، 1122، سینی ٹیشن، واٹر سپلائی، ڈی ایم اے، ٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبہ جات کی 5 ٹیمیں دیہی یونین کونسلوں میں اسپرے کیلئے مختص کی گئی تھیں۔

اب تک پمز،پولی کلینک، سی ڈی اے کے کیپٹل ہسپتال، سپر مارکیٹ F-6، جناح سپر مارکیٹ F-7 اور F-8 مرکز، F-8 مرکز بشمول عدالتوں می،قرانطینہ سینٹرز، پناگاہوں، سیونتھ، نائنتھ ایونیوز،ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے، لہترارروڈ، کچی آبادیوں، سیکٹر جی سکس، جی سیون، جی ایٹ، جی نائن، آئی ایٹ، آئی نائن، ایچ ایٹ کی حدود اور گردونواح میں کیمیکل سپرے کیا گیا ہے۔

جبکہ یونین کونسل روات،کوٹ ہتھیال،بنی گالہ،کری،شاہ اللہ دتہ،اقبال ٹاون، جھنگ سیداں، سرائے خربوزہ، سید پور، ترلائی، ترامڑی سمیت دیگر یونین کونسلوں میں بھی کیمیکل اسپرے کر دیا گیا ہے جبکہ پہلے سے کئے گئے علاقوں میں بھی وقتا فوقتا دوبارہ اسپرے کیاجاتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں