ایئرپورٹس

کرونا وائرس خطرات ، لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند

اسلام آباد(عکس آن لائن) ملک میں لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔

بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوگی۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28کیسزہیں جب کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 5400مریض ہلاک اور71ہزارمریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی، پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان ایئر لائن کی 12 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے 12 پروازیں منسوخ ہوگئیں، پی آئی اے کی پروازیں مسافروں کی کمی اور خلیجی ممالک کی پابندی کے باعث منسوخ ہوئیں۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں اندرون اور بیرون ملک کی پروازیں شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور نجی ایئر لائنز کی نو پروازیں تاخیر ہیں جبکہ 7 کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں