چوہدری پرویز الہیٰ

کرونا وائرس، چوہدری پرویز الہیٰ نے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اقدام اٹھالیا، چوہدری پرویز الہی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کروڑوں روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے کرونا وائرس کے خلاف رقم جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر، ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کےلیے دی ہے جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین نے آدھی آدھی تنخواہ جمع کرائی۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے، پوری قوم کو متاثرین کےلیے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مخیر حضرات کرونا کے خلاف متاثرین کی مدد کریں اور لاک ڈاو¿ن کے متاثرین کا بھی خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں