مسجدالاقصیٰ

کرونا وائرس،مسجدالاقصیٰ کے اندرونی حصے میں نمازوں کی ادائیگی تاحکم ثانی بند

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کے انتظام وانصرام کے ذمے دار وقف نے مسجدالاقصیٰ اور گنبدِ صخرہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ مسجدالاقصیٰ کے بیرونی صحن میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔مسجدالاقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر کسوانی نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ محکمہ اسلامی وقف نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر مسجد الاقصیٰ میں بند دالانوں میں تاحکم ثانی نماز کی ادائی پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہ اب مسجد الاقصیٰ میں کھلی جگہوں میں نماز ادا کی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں