شہبازشریف

کرونا مسئلے کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹ اور ہسپتالوں سے الگ کورنٹین سینٹرز کا قیام ہے ،شہباز شریف

لاہو ر(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تیزی سے کرونا کے پھیلاو کا فوری نوٹس لیا جائے، فوری اقدامات نہ ہوئے تو خدانخواستہ بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں، حکومت ٹیسٹ نہ کر کے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرونا مسئلے کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور ہسپتالوں سے الگ کورنٹین سینٹرز کا قیام ہے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس، ادویات اور متعلقہ طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے، عمران نیازی کا رویہ کرونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس کو یقینی بنایا جائے،

ہسپتالوں میں مریضوں کو کرونا کے متاثرین سے فی الفور الگ کیا جائے ورنہ بڑی تباہی ہو گی۔ سرکاری سکول، کالج ، ہوٹل ، شادی ہال اور مساجد کو کورنٹین سینٹرز بنا دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں