اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے،مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بھر پور ساتھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا میں مقیم کمیونٹی سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے،
کرونا صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے،مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بھر پور ساتھ دیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں ہے کہ ہر ہفتے 7ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں،کوشش ہے کہ عید سے پہلے بیرون ملک سے سب پاکستانیوں کو وطن لاسکیں۔