فرانسیسی صدر

کرونا سے نمٹنے کے لیے مطلوب سطح پر تیاری نہ تھی، فرانسیسی صدر

پیرس(عکس آن لائن)فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے ملک میں عمومی لاک ڈاؤن میں آئندہ ماہ 11 مئی تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے باور کرایا ہے کہ احتیاطی اقدامات کی کامیابی ثابت ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماکروں نے اقرار کیا کہ فرانس کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مطلوب اہلیت کے حوالے سے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں کو ضخیم دبا کا سامنا ہے اور ابھی تک وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔فرانسیسی صدر کے مطابق طبی عملے نے اس وبا کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے زور دیا کہ ہم بالآخر کرونا کے خلاف کامیابی حاصل کر لیں گے مگر ہمیں اس کے ساتھ کئی ماہ گزارنے پر مجبور ہوں گے۔ماکروں نے اعلان کیا کہ غیر یورپی ممالک کے ساتھ فرانس کی سرحدیں تا حکم ثانی بند رہیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ ہفتوں میں ہم نے اچھی پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔ فرانسیسی صدر کے مطابق ہم نے حفاظتی ماسک کی تیاری دو گنا کر دی ہے اور ہم 10 ہزار وینٹی لیٹرز تیار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں