کرونا سے متاثرہ اداکار نوید رضا

کرونا سے متاثرہ اداکار نوید رضا نےعلامات اوراحتیاط بتا دیں

کراچی (عکس آن لائن) کرونا وائرس سے متاثرہ اداکار نوید رضا نے ساتھی اداکاروں کو اپنی علامات بتاتے ہوئے ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے کیلئے چند تجاویز دی ہیں۔

کرونا وائرس کی تصدیق
اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر، انکے شوہر یاسر نواز سمیت ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن کے مرکزی کرداروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر، انکے شوہر یاسر نواز سمیت ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن کے مرکزی کرداروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں نوید رضا بھی شامل تھے۔

فیس بک پر جاری پیغام میں نوید رضا نے بتایا میں یہ ویڈیو اس لیے بنا رہا ہوں تاکہ ساتھی اداکاروں کی مدد ہوسکے کیونکہ شوٹنگ وغیرہ کا دوبارہ سے آغاز ہونے والا ہے۔

اداکارنے ویڈیو میں اس وائرس کے باعث پائی جانے والی علامات شیئر کیں جو انہیں محسوس ہوئیں۔

نوید رضا نے کہا کہ پہلے روز میں نے بہت زیادہ ڈی ہائیڈریشن ، جسم اور سرمیں درد محسوس کیا۔

دوسرے روزجسم اور سر میں درد کے ساتھ ساتھ کمزوری اور بخار کا اضافہ ہوا، لیکن میرا گلا خراب تھا نہ ہی مجھے زکام ہوا اور یہی علامات ہیں جن کا لوگوں کو تجربہ ہوا۔

اداکار کے مطابق تیسرے دن بھی یہی علامات رہیں، لیکن جب سے ٹیسٹ کروایا ہے تو اللہ کا شکر ہے کہ تب سے ٹھیک ہوں اور صحتیاب ہوں۔

مجھ میں پائی جانے والی علامات اے ٹائپ ہیں جو بہت زیادہ نہیں ہوتیں لیکن کسی کو زیادہ یا کم بھی ہوسکتی ہیں۔نوید رضا نے اپنے ویڈیو پیغام میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو بچانے کا یہی طریقہ ہے، اس لیے تمام ایس او پیز پرعمل کریں۔

سیٹ پر کرونا سے متاثرہ کسی بھی شخص کی موجودگی کی صورت میں بچنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لیے ایک دوسرے کو سمجھائیں اور شئیر کریں ، اسی طرح سے ہم ایک دوسرے کو بچا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں