ولادی میر پوتین

کروناکا روسی صدارتی محل پر حملہ، صدر ولادی میر پوتین محفوظ ہیں، حکام

ماسکو(عکس آن لائن)کرونا جیسی مہلک وباء سے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والی روسی قیادت آخر کار اس وباء کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع بنے بتایا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین کی انتظامیہ کے متعدد اہلکاروں میں کرونا کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم متاثرہ افراد میں سے کسی نے صدر پوتین سے ملاقات نہیں کی۔

اس لیے صدر پوتین اس بیماری سے محفوظ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر کے دفتر کی انتظامیہ کے عہدیداروں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے روسی وزیر اعظم میخائل مائیکلسٹن کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ سوائے ضرورت کے اور نقل مکانی سے گریز کریں۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور خود گھروں میں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں