کرغزستان

کرغزستان میں صدارتی انتخابات، صادر چپاروف کی واضح کامیابی

بشکیک(عکس آن لائن )وسطی ایشیائی ریاست کرغزستان میں اقتدار کی پرتشدد منتقلی کے تین ماہ بعد صادر چپاروف ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدارتی عہدے کے لیے سترہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اور صادر چپاروف تقریبا اسی فیصد ووٹوں کے ساتھ یہ مقابلہ جیت گئے ۔بشکیک کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق ان انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد اڑتیس فیصد رہی۔ رائے دہندگان کو ساتھ ہی آئینی اصلاحات کے ایک ریفرنڈم میں بھی ووٹ دینا تھا۔ ریفرنڈم میں اکیاسی فیصد ووٹروں نے صدارتی اختیارات میں اضافے کے لیے ووٹ دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں