گورنر سندھ

کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ

کراچی (عکس آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی مسائل، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں وفاق کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک کے معاشی حب کراچی کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہر قائد کے باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل رہا ہوں، تنقید کی پرواہ نہیں لوگوں کو جوڑنے کا کام جاری رکھوں گا، اس مقصد کے لئے کسی کے پاس بھی جانے کے لئے تیار ہوں۔ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ گورنر سندھ صوبہ کے عوام کی احسن انداز میں خدمت کررہے ہیں، سرسبز و شاداب کراچی کا خواب ان کی کاوشوں کی بدولت جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں