پاکستان کی تاریخی فتح

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 263رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دس سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح حاصل کی ہے،نسیم شاہ نے آج میچ کی پہلی بال پر وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے چار سو چھہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل میچ کے ہیرو عابد علی نے ایک سو چوہتر رنز بنائے تھے،شان مسعود ایک سو پینتیس رنز کی اننگ کھیلی،بابر اعظم اور اظہر علی نے بھی سینچریز اسکور کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں