پی ایس ایل

کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

کراچی (عکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔

کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے جس کے لیے ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز فرائض انجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔

کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گرانڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے۔شائقین کے لیے چائنا گرانڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے اور میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں