لوڈشیڈنگ

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جاپہنچا، شہری بلبلا اٹھے

کراچی (نمائندہ عکس)کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے بعد شہری گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں۔

لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار مرتبہ ساڑھے تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

نارتھ کراچی، سر سید ٹاون ،یو پی موڑ،کینٹ، ریلوے کالونی، اسکیم 33، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار، گڈاپ، کاٹھور، احسن آباد، کورنگی، اورنگی ٹاون، تیسر ٹاون، سرجانی ، بھنس کالونی ، گارڈن ،کھارادر، اولڈ سٹی ایریا ،لانڈھی، ابراہیم حیدری،منوڑہ،قائد آباد،ملت ٹاون، معین آباد اور ایئرپورٹ کے علاقے شامل ہیں۔ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر کی بجلی کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ماڈل کالونی شیٹ 12 اور میرٹھ سوسائٹی میں 8 گھنٹے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقے میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں