گولی مارکر ہلاک

کراچی میں شہری نے ڈاکو کو عین موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا

کراچی (عکس آن لائن)کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آگیا،، حبیب نامی شخص نے ڈاکو کو قریب آتا دیکھ کر لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن میں چوکنے شہری نے قریب آتے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کلفٹن کے بلاک پانچ میں نوجوان نے مبینہ ڈاکو ثنااللہ پر فائرنگ کردی جس کے بعد حبیب نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق حبیب نے لائسنس یافتہ پستول سے مبینہ ڈاکو پر فائرنگ کی۔

ملزم نے پہلے شہری کی گاڑی کے قریب کھڑے ہوکر فون ملایا کچھ دیر بعد لوٹ مار کیلئے گاڑی کے قریب آگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ملزم کے قریب آنے سے پہلے ہی چوکنا ہوگیا تھا، ملزم کے گاڑی کے قریب پہنچنے پر شہری نے فائرنگ کردی، شہری حبیب ہوٹل مینجمنٹ کااسٹوڈنٹ ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو سے پولیس کو اسلحہ بھی مل گیا ہے، فائرنگ کے بعد شہری گھبراکرجائے وقوعہ سے فوری چلاگیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں