انڈونیشیائی قونصل جنرل

کراچی میں انڈونیشیائی قونصل جنرل کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ کراچی میں انڈونیشیائی قونصل جنرل کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ہمین کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی وفات دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹک پرئیانامتو حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ قونصل جنرل ٹوٹک پرئیانامتو نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تعلقات مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،ہم ان کی مثبت سرگرمیوں کو قابل قدر نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہماری سوچیں اور دعائیں مرحوم قونصل جنرل ٹوٹک پرئیانامتو کے عزیزوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم انڈونیشیا کی برادر حکومت کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں