کراچی سینٹرل جیل

کراچی سینٹرل جیل کے 50 قیدیوں میں کرونا کی تصدیق

کراچی (عکس آن لائن)کراچی سینٹرل کے پچاس قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد تمام قیدیوں اور اسٹاف کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سندھ میں مزید 884 نئے کیسز سامنے آگئے جکہ تین مریض دم توڑگئے۔سینٹرل جیل کراچی میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی خبر نے سب کی دوڑیں لگادی۔

آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق پچاس قیدیوں میں کرونا مثبت آنے کے بعد اب تمام قیدیوں اور جیل اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔سینٹرل جیل کراچی میں اِس وقت روزانہ 300 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو الگ بیرک میں آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر جیلوں میں بھی کرونا ٹیسٹ شروع کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں