بلاول بھٹو

کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر شکست دے دی، بلاول بھٹو

کراچی(عکس آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جیالے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے ،

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر مرتضی وہاب، سلمان عبداللہ مراد اور ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر شکست دے دی، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب انشا اللہ 8فروری کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں