فیاض الحسن چوہان

کراچی سانحے کے باعث ملک میں عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی’فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کراچی سانحے کے بعد آج پوری قوم سوگوار ہے،بائیس کروڑ پاکستانی شہید مسافروں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں،اللہ تعالی سوگوار خاندانوں کو ہمت و حوصلے سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایات پر انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے،طیارہ حادثہ میں متاثر ہونے والے گھروں کے رہائشیوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس دردناک واقعے کے باعث ملک میں عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی،ہمارے لیے سوگواران کے دکھ کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں