بلاول بھٹو زر داری

کراچی اور لاہور پریس کلبز کا آزادی اظہار، جمہوریت اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں کردار ناقابلِ فراموش ہے، بلاول

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کراچی اور لاہور پریس کلبز کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہنیتی پیغا م میں کہا ہے کہ کراچی اور لاہور پریس کلبز کا آزادی اظہار، جمہوریت اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کراچی پریس کلب کے الیکشن میں ‘دی ڈیمو کریٹس پینل’ کو تمام عہدوں پر کامیابی پر مبارکباد دی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد دی ،بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پریس کلب کے ‘جرنلسٹ پینل’ کو بھی الیکشن میں کلین سوئیپ پر مبارکباد دی ہے ،پی پی پی چیئرمین نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری سمیت تمام عہدیداران کے لیئے نیک تمناوَں کا اظہارکیا اور کہاکہ کراچی اور لاہور پریس کلبز کا آزادی اظہار، جمہوریت اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یقین ہے، نومنتخب عہدیدران ان تاریخی اداروں کی درخشاں روایات کا پرچم بلند رکھیں گے،غیرجانبدار صحافت کا مطلب فقط اور فقط مفادِ عامہ کی تابعداری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں اظہار اور میڈیا کی آزادی پیپلز پارٹی کا منشور ہے، جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں