مرتضی وہاب

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے، مرتضی وہاب

کراچی (نمائندہ عکس) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، توسیع کے بعد مزید مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت میسر آئے گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے، توسیعی منصوبہ نومبر تک مکمل کر لیں گے، کراچی میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس 1122کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ایمبولینس سروسز 1122کا دائرہ کار پورے سندھ میں پھیلایا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہم ہر شعبے میں کام کرنے کوتیار ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لیے جو ادارے بھی کے ایم سی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں وہ آگے بڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں