انوارالحق کاکڑ

کراچی الیکٹرک کو درپیش باقی ماندہ مسائل کا بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے،نگران وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش باقی ماندہ مسائل کا بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے،نگران حکومت نے اپنی قلیل مدت میں ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کیلئے بڑے دیرینہ مسائل حل کئے،

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہی،حکومت نے اس بنیادی اصول پر عمل پیرا ہو کر مثبت نتائج حاصل کئے،نگران حکومت آخری دن تک ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

جمعہ کو وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز نیشنل ٹرامیشن و ڈسپیچ کمپنی (NTDC) اور کراچی الیکٹرک (K.E) کے مابین انٹرکنیکشن معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔ کراچی الیکٹرک کے سی ای او نے حکومت کی جانب سے کمپنی کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل پر نگران وزیرِ اعظم اور حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ باقی ماندہ مسائل کا بھی جلد حل کر کرکے حکومت کراچی کے رہایشوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اجلاس کو کراچی الیکٹرک کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نیپرا اور کراچی الیکٹرک ترجیحی بنیادوں ہر مل کر ان مسائل کا حل تلاش کریں اور اس سلسلے میں جلداز جلد رپورٹ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں