ثانوی تعلیمی بورڈ

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ نے نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کردیا۔میٹرک بورڈ

کراچی(عکس آن لائن)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2020 اگلے ماہ کے وسط میں ہوں گے۔کراچی میٹرک بورڈ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ نے نقل کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کردیا۔میٹرک کے سالانہ امتحانات کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔

امتحانات میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور انٹرنیٹ کے ذریعے چلنے والی ڈیوائس کی ممانعت ہوگی۔بے نظمی اور نقل کی شکایت کے تدارک کے لیے میٹرک بورڈ کی ویجلنس ٹیمیں امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔امیدوار سے نقل کا مواد یا ڈیوائس برآمد ہونے کی صورت میں اسیتین سال تک کے لیے نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں