اسد عمر

کراچی،سرکلرریلوے کی مزیدبہتری کی کوشش کررہے ہیں،اسد عمر

کراچی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگارکے مواقع بڑھیں گے،سی پیک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس میں توسیع بھی ہورہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس اگست میں شروع کردیں۔

ہفتہ کوکراچی میں وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگارکے مواقع بڑھیں گے۔سی پیک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس میں توسیع بھی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گرین لائن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس اگست میں شروع کردیں جبکہ کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کو1000 میگاواٹ بجلی دیں گے۔

کے فور منصوبے پر واپڈا کام کررہا ہے۔کرونا وائرس سے متعلق اسد عمر نے کہاکہ وائرس سے بچائو کیلیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے تو پوری معیشت بندکرنی پڑسکتی ہے اور ملک میں کرونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔معیشت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے لیے مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے۔ ڈالر پھینک کر روپے کی قدر کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا ہے اور عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں