عمران خان

کراچی،این اے 246پر ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی (نمائندہ عکس)کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے،

سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع کرائے،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں،یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن خود لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں