مریم اور نگزیب

کرائے کے سلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیہ کو غداری کا بیانیہ کہہ رہے ہیں ،مریم اور نگزیب کاشہباز گل اور فواد چوہدری کو جواب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز گل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے کے سلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیہ کو غداری کا بیانیہ کہہ رہے ہیں ،سلیکٹڈ ٹولے کو آئین اور ووٹ چوری میں اب این آراو نہیں ملے گا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نواز شریف سے دشمنی میں پورے ملک کو داؤ پہ لگا دیا ،پی ڈی ایم ملک ، آئین اور عوام کو سلیکٹڈ اور کرپٹ ٹولے سے بچانے نکلے ہیں اور انشااللہ بچا کر دم لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سلیکٹڈ ، نالائق ، نااہل اور کرپٹ شخص کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا اور ملک کی معیشت اور روزگار تباہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سلیکٹڈ شخص کو آئین اور ووٹ چوری کر کے ملک پہ مسلط کیا گیا جس کی سزا عوام کاٹ رہی ہے ،شہباز گل کو فواد چودھری کے اسمبلی میں بیانیہ کی وضاحت دینی چاہئے جو ملک دشمن ہے ،واضح اور تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پلواما واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوںنے کہاکہ کابینہ کا وزیر حقیقت کے برعکس بیان کیسے دے سکتا ہے؟ فواد چوہدری کا پاکستان کے موقف کے منافی بیان سوالیہ نشان ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کس کے ایما پر انہوں نے قومی سلامتی کے منافی بیان دیا؟ بھارت فواد چوہدری کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فیٹف جانے کے اعلان کر رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر اور بھارتی میڈیا میں فواد چوہدری کے بیان کی وجہ سے پاکستان کے موقوف کو نقصان پہنچا ، ان کا ذمہ دار کون ہے؟ ۔

انہوںنے کہاکہ اس بیان پر عمران صاحب اور ان کی پوری حکومت کی زبان پر تالا کیوں لگ گیا ہے؟سلیکٹڈ ٹولے اور کرائے کے ترجمانوں کے غیر ذمہ دار بیانات کی وجہ سے قومی سلامتی کی بحث متنازع ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں