جاوید شیخ

کبھی بھی کسی پراجیکٹ کیلئے اپنے بچوں کی سفارش نہیں کی، جاوید شیخ

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکار جاوید شیخ نے کہاکہ کبھی بھی کسی پراجیکٹ کے لئے اپنے بچوں کی سفارش نہیں کی۔ انہوں نے 2016میں بننے والی بھارتی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ میں مومل شیخ کے انتخاب بارے بتاتے ہوئے کہاکہ اس فلم میں ایک پاکستانی اداکارہ کسی وجہ سے باعث کام نہ کرسکیں تو جاوید شیخ نے دو ایک اداروں کے نام دیئے لیکن انہوں نے بھی انکار کردیا ،

فلم کی ٹیم نے اس وقت ان کی بیٹی مومل شیخ کو سیلکٹ کیا تو تب تک وہ انجان تھے کہ مومل ان کی بیٹی ہے اور جب فلم کے ہدایت کار مدثر عزیزکو پتہ چلا تو انہیں حیرانگی ہوئی کہ جاوید شیخ کے اپنی بیٹی کا نام کیوں نہیں دیا جس پر انہوں نے کہاکہ وہ کبھی بھی ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہاکہ ان کے بچے مومل اور شہزاد آج جس مقام پر ہیں اپنی محنت سے ہیں اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں