کبری خان

کبری خان نے ڈرامہ ’’الف‘‘ میں حُسن جہاں کے کردار کو خود کے لئے اہم قرار دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ کبری خان نے ڈرامہ ’’الف‘‘ میں حسن جہاں کے کردار کو خود کے لئے اہم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کی زندگی میں ایک مرتبہ ایسا کردار اور اسکرپٹ ضرور آتا ہے جو ان کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔

حسن جہاں بھی ان کے لئے ایسا ہی کردار ہے جس کا اثر وہ اپنی زندگی میں بھی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار نے انہیں بہادر بنانے کے ساتھ ساتھ مزیدخدا کے قریب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی طرف سے ملنے والی محبت ان کے لئے کسی ایوارڈ سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈرامے کی کہانی کی تخلیق کار عمیرہ احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں