مودی

کانگریس کا ووٹ بینک کی خاطر ایودھیا تنازعہ کے حل سے گریز:مودی

ڈالٹن گنج (عکس آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور اس کی پیشرو حکومتوں پر اجودھیا رام جنم بھومی تنازع کو ووٹ بینک کی خاطر برسوں لٹکائے رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اگر کانگریس چاہتی تو اس تنازع کی وجہ سے معاشرے میں درار نہیں پڑتی۔

وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں پلامو کے چیانک ہوائی اڈہ میدان میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘‘کانگریس اور اس کی پیشرو حکومتوں نے بھگوان رام کی جائے پیدائش اجودھیا تنازع کو برسوں تک لٹکائے رکھا۔ کانگریس چاہتی تو اس تنازع کا حل ہو سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ اس نے صرف اپنے ووٹ بینک کا خیال کیا’’۔

مسٹر مودی نے کہا کہ کانگریس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے معاشرے صرف دراریں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا‘‘بی جے پی نے اس تنازع کے حل کا وعدہ کیا تھا، جسے مکمل کر کے دکھایا ہے۔ یہ ہم ‘ایک ہندوستان ، بہترین ہندوستان ’ کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔ بی جے پی صرف عزم ہی نہیں کرتی بلکہ اسے ثابت بھی کرتی ہے ‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں