کامیاب جوان پروگرام

کامیاب جوان پروگرام،کل بلوچستان سے منصوبے کا آغاز کرے گی

اسلام آباد(عکس آن لائن)کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم میں تیزی،وفاقی حکومت کل بدھ کو بلوچستان سے منصوبے کا آغاز کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ عثمان ڈار کے مطابق پنجاب، سندھ، اور پختون خواہ کے بعد بلوچستان سے بھی کامیاب جوان منصوبہ شروع ہو رہا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔

عثمان ڈار کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بینکوں کو عملدرآمد تیز کرنے کا کہا گیا ہے، اب تک دیگر صوبوں کے 10 ہزار نوجوانوں میں 8 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تقریبا 70 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، جون تک مزید 5 ارب روپے کی رقم جاری کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے ہونہار اور اسکلڈ نوجوانوں کو مکمل حکومتی سرپرستی فراہم کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں