شبیر جان

کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،جتنی بھی مشکلیں آئیں آپ ڈٹے رہیں، شبیر جان

لاہور( عکس آن لائن )سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ،ہمارے دور میں کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے جن مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھا آج کے دورمیںا یسا نہیںہے ۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںدعوے سے کہتاہوں جوشخص نیک نیتی اورلگن سے کوئی بھی کام کرے اسے اس کاصلہ ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے اورمیں خود کو اس کی مثال کے طو رپر پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،چاہے جتنی بھی مشکلیں آئیںآپ ڈٹے رہیں، اگر آج لوگ شبیر جان کو جانتے ہیں تواس کے پیچھے کئی دہائیوں کی محنت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں