دیپال پور (نمائندہ عکس آن لائن) کامریڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کے زیر اہتمام دیپال پور پریس کلب وانجمن
صحافیاں )(رجسٹرڈ) میں پروقارسیمینار انعقاد پذیر ہوا ۔ادارہ ہذا کے تمام طلباءو طالبات اور علاقہ کے مختلف شعبہ
جات کے لوگوں کی بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول
مقبول ﷺسے ہوا ۔قومی ترانہ پر شرکاءنے مودبانہ انداز میں کھڑے ہو کر سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔
اس موقع پرمہمان خصوصی سیمینار انجینئر محمد شہباز یوسف (چیف ایگزیکٹوآفیسر ) ،میاں تنویر احمد وٹو
(چیف ایگزیکٹو آفیسر کامریڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر ) ، محمد ظہیراحمدوٹو،( ٹریننگ آفیسرکامریڈ انفارمیشن
ٹیکنالوجی سنٹر) اور ساجد محمودچوہدری ( کوآرڈینیٹرآفیسر کامریڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر)نے تقریب کے
شرکاءسے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورِ جدید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انگلش زبان
سیکھے بغیر ترقی نا ممکن ہے انگریزی زبان آج کے دور کی اہم ضرورت ہے انگریزی زبان میں مہارت کے
بغیر ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھاناانتہائی مشکل ہے مقامی زبانوں کی اپنی ایک الگ حیثیت اور پہچان ہے
ہمیں انگریزی زبان سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان سیکھنا، سمجھنا، لکھنا
اور بولنا دور حاضر کی اہم ضرورت بن چکی ہے اور اس سے انکار کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے۔
سیمینارمیں کامریڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کی تمام ٹیم نے مہمانان ِ خصوصی انجینئر محمد شہباز یوسف
(چیف ایگزیکٹوآفیسر )solvare software house lahore اور ڈائریکٹر کامریڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر
دیپال پوراور دیگر مہمانان خصوصی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پر جوش استقبال کیا ۔ سیمینارمیں
محمد ظہیروٹونے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیاں تنویر احمد وٹو کو سٹیج پر آکر ادارہ ہذا کے متعلق چند مختصر
الفاظ کو بیان کرنے کی دعوت دی اور C.E.Oکامریڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ادارہ ہذا میں طلباءو طالبات
کو موجوہ کروائے جانے والے کورسز کے متعلق مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاءکو آگاہ کیا ۔ادارہ ہذا
میں کروائے جانے والے کمپیوٹر کورسز اور دیگر کورسز english languageکے حوالے سے مہمانان
خصوصی سیمینارکو بریفنگ بھی دی گئی ۔منعقدہ سیمینار میں ادارہ ہذا کے تمام طلباءو طالبات اور
علاقہ کے مختلف شعبہ جات کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔