) کاشف شہزاد چودھری

کاشف شہزاد چودھری صوبائی صدر پیکٹ پنجاب اور شہزاد ندیم کا جنوبی پنجاب کا ہنگامی دورہ

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن) کاشف شہزاد چودھری صوبائی صدر پیکٹ پنجاب اور شہزاد ندیم قیصرصوبائی سیکرٹری

جنرل (پیکٹ) پنجاب نے جنوبی پنجاب کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورہ کی پہلی میٹنگ ملتان ڈویزن کی تھی جو کہ ڈسٹرکٹ لودھراں

کے نجی ہوٹل میں کاشف شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میں ملتان ، لودھراں، خانیوال کے اضلاع کے کمپیوٹر ٹیچرز

کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کاشف شہزاد چودھری نے کہا کہ کمپیوٹر الاونس، EST CS/IT سے

SST SC/IT، SST CS/IT سے SS CS/IT کا سروس سٹرکچر اور سروس رولز اور ٹائم سکیل پروموشن کے مسائل کا حل ہماری

اولین ترجیح ہے۔ شہزاد ندیم قیصر نے خطاب کیا اور کہا کہ تمام کمپیوٹر ٹیچرز کو اپنی صفوں میں اتحاد مزید مضبوط بنانا ہو گا۔

شہزاد ندیم قیصر نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس سے ہمیں اطاعت امیر کا سبق ملتا ہے۔ اطاعت امیر سے ہی ہم

تحصیل لیول سے صو بائی لیول تک مضبوط ہو سکتے ہیں۔ شہزاد ندیم قیصر نے کہا کہ تمام تحصیلی، ضلعی، ڈویزنل اور صوبائی

صدور حقیقت میں امیران پیکٹ ہیں اور جب تک امراءپیکٹ کے آئین کے مطابق کام کریں تمام کمپیوٹر ٹیچرز پر انکی اطاعت

ضروری ہے۔ شہزاد ندیم قیصر نے کہا کہ تمام اضلاع اپنے نوٹیفیکیشن کروائیں۔ طارق علی خان سیکرٹری جنرل پیکٹ اوکاڑہ نے

کہا کہ 2فروری 2019کو معرض وجود میں آنے والی پیکٹ اس وقت تمام اضلاع میں اپنا مکمل سٹرکچر رکھتی ہے۔ پیکٹ پنجاب

کی شروعات اور تمام اضلاع سے روابط کی ابتداءکا سہرا بھی اوکاڑہ کو جاتا ہے جب شہزاد ندیم قیصر نے کاشف شہزاد چودھری

سے مشاورت کر کے پورے پنجاب کے کمپوٹر ٹیچرز سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایک گروپ تشکیل دیا اوریوں پیکٹ پنجاب کا

ایک گلدستہ کاشف شہزاد کی صدارت میں بنا۔ جنوبی پنجاب کے دورہ سے واپسی پر تحصیل کمالیہ میں تحصیل صدر تنویر احمد

اور سیکرٹری جنرل محمد عمر ڈوگر ہمراہ ممبر پیکٹ تحصیل کمالیہ خصوصی میٹنگ کی جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے

مسائل ڈسکس ہوئے اور حل کے لیے ضلعی سیکرٹری جنرل TTسنگھ نے سجیسشن دی کہ اگر ہو سکے تو

صوبائی صدر کاشف شہزاد اور آپ ہماری میٹنگ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں