یوریا

کاشت کار وں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یوریا کی فی 50کلو گرام کے بیگ میں 375روپے کی کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن )وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ فی 50کلو گرام یوریا بیگ کی قیمت میں 375روپے کی کمی کی گئی ہے جس کا مقصد حکومت کے وژن کے مطابق کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ یوریا کے 50کلو گرام بیگ کی نئی قیمت 1665روپے مقرر کی گئی ہے ۔ جمعرات کو پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے وفاقی وزیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کسانوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ا ن کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی اور جدید حکومت کی اولین ترجیح ہے جو زراعت کے مختلف پروگرام کے آغاز سے ظاہر ہورہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ جی آئی ڈی سی کے خاتمے سے کھاد کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور کاشت کاروں کو بلا تعطل فراہم کویقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

ملاقات کے دوران کاشت کاروں کو روئی کی فصل اور بجلی کی فراہمی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت زرعی پیدا وار صلاحیت میں اضافے کے لیے کسانوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں