قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشکار15نومبرتک سونف کی کاشت کیلئے بیج کی شرح4سے5کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور قطاروں کا فاصلہ بھی ڈیڑھ فٹ تک رکھاجائے جبکہ پودے کا پودے سے فاصلہ 9انچ سے کم نہ ہو تاکہ پودے کا بہتر اگاؤممکن ہوسکے۔
انہوں نے بتایا کہ سونف کو ادویاتی پودوں میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ سونف کا استعمال نہ صرف ادویات سازی میں ہوتاہے بلکہ اس کے استعمال سے دودھ دینے والے جانوروں کے دودھ میں بھی اضافہ ہوتاہے لہذا اس کی بروقت کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کرکے بھرپور منافع حاصل کیاجاسکتاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا ہر قسم کی زمین میں بویا جاسکتاہے لیکن زرخیز چکنی مٹی اس کی کاشت کے لئے زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار سونف کی فصل کی کاشت سے قبل3یا4مرتبہ ہل چلا کر زمین نرم اور ہموار کرلیں اور 3سے4ٹرالی فی ایکڑ گو برکی کھاد ڈالنے سے 25فیصد تک پیداوارمیں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت بذریعہ چھٹا‘لائنوں میں یاوٹیں بناکر الگ الگ طریقوں کی جاسکتی ہے ‘دس بارہ دن تک سونف کا اگاؤ مکمل ہوجاتاہے۔