مظفرگڑھ (عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع) مظفرگڑ ھ ڈاکٹرشوکت علی عابد نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی بہترین پیداوارکے حصول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں،انہوں نے کہا اس سال ضلع مظفرگڑھ میں کپاس کی پیدواری اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائیگا۔
کپاس کی بروقت کاشت یعنی مئی کے مہینے میں کاشت لیٹ کاشت سے فی ایکڑزیادہ سے زیادہ پیداور حاصل ہوتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع مظفرگڑھ نے کاشتکارسے کہاکہ کپاس کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں،منظورشدہ اقسام کی کاشت،فی ایکڑ پودوں کی تعداد اور بوائی سے چنائی تک محکمہ زراعت توسیع کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ فصل کی بہترین پیداوار کے حصول میں کامیاب ہوں۔
محکمہ زراعت توسیع مظفرگڑھ کپا س کی فصل کے تمام مسائل کے حل اور بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی بوقت رہنمائی میں مصروف عمل ہے اور فصل کی بہتر دیکھ بھال کیلئے ہنگامی مہم شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہکپاس کی جدید اقسام IUB-13،ستارہ- 11،ایف ایچ- 142،سائیٹو- 179،وی ایچ- 327،ایف ایچ- 152،نیاب- 878،ایم این ایچ- 1020،ایم این ایچ- 1026،سی آئی ایم- 663کاشت کی جائیں۔