پیٹھاکدو

کاشتکار پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت 20جولائی تک مکمل کریں ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت 20جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار پچھیتی کاشت میں تاخیر سے گریزکریں تاکہ بہترپیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے اے پی پیکوبتایا کہ 20 جولائی تک کاشت کی صورت میں پیٹھاکدوکا پھل اکتوبر میں پک کر تیارہوجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ فصل کی کاشت کے لئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین کا انتخاب بہترین نتائج کا حامل ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کے وقت کھیت میں 2 سے 3 مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ چلائیں اور پٹڑیاں بنانے کے لئے 1/4میٹرپرنشان لگائیں اورنشانوں کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹرکے فاصلے پر 3بوری سپرفاسفیٹ اور1بوری امونیم نائٹریٹ کے دونوں کناروں پرایک ایک میٹر کے فاصلے پربوئیں۔ اس ضمن میں مزیدمعلومات وراہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابط کیاجاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں