پھول گوبھی

کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بند گوبھی کی کاشت کو یقینی بنائیں،ماہرین

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بند گوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت کریں۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ بند گوبھی کا زیادہ تر استعمال بطور سلاد کیا جاتا ہے جبکہ بند گوبھی کی کامیاب کاشت کیلئے سرد مرطوب آب و ہوا موزوں رہتی ہے اسلئے اس کی کاشت کے لئے ذرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو کا انتخاب کیاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ بند گوبھی کی پنیری کوکھیت میں منتقل کاوقت بہت تھوڑا ہے، اس لئے پنیری کو شام کے وقت کھیت میں لگائیں تاکہ پودے رات کے وقت اچھی طرح جڑ پکڑ سکیں۔انہوں نے کہاکہ جس روز پنیری کھیت میں لگانی ہو اس روز صبح کے وقت نرسری کی اچھی طرح آبپاشی کی جاے تاکہ پودے نکالتے وقت ان کی جڑیں نہ ٹوٹیں۔انہوں نے کہاکہ پودا لگاتے وقت جڑ کے نزدیک سے اچھی طرح دبا دیں تاکہ پودا جلدی جڑ پکڑ لے نیز پودوں کو کھیت میں 40سے 45 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر لگائیں اور فوراً آبپاشی کر دیں۔انہوں نے کہاکہ نرسری کی منتقلی کے 15 دن بعد کھیت میں مرے ہوئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگا دیئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ فصل کی آبپاشی 15 دن کے وقفہ سے کرنے سمیت کاشت کے ایک ماہ بعد گوڈی کرنے کے بعد آبپاشی کرنے سے پہلے 8 کلوگرام امونیم سلفیٹ یا 40 کلوگرام یوریا کھاد فی ایکڑ استعمال کی جائے تاکہ پودوں کے ہیڈ اچھے بنیں اور منڈی میں اچھا ریٹ ملے۔ انہوں نے کہاکہ بند گوبھی کاشت کے تین یا ساڑھے تین ماہ بعد برداشت کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں