جعلی زرعی ادویات

کاشتکار نقالوں ‘جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے ہوشیاررہیں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں‘ کسانوں‘زمینداروں کو زرعی زہروں کی خریداری میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار نقالوں ‘جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے ہوشیاررہیں اورزرعی ادویات وزہریں خریدتے وقت متعلقہ ڈیلر کے پاس محکمہ زراعت کا رجسٹریشن لائسنس ضرو ر چیک کرلیں نیز ایسی زرعی ادویات کی خریدیقینی بنائی جائے جن پر سیل نصب ہواور ان کی پیکنگ میں بھی کسی قسم کے کوئی شبہات نہ ہوں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایاکہ کاشتکار زرعی ادویات اور زہریں خریدتے وقت متعلقہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر سے رسیدضرور حاصل کریں تاکہ اگر زرعی ادویات اور زہریں جعلی یاغیرمعیاری وناقص ہوں تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں