فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 40یوم والی مولی کی کاشت کی جانب زیادہ توجہ دیں کیونکہ اس کی فصل نہ صرف 40روزمیں تیار اور خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل پر کوڑ ، جھلساؤ ، مرجھاؤ ، امریکن سنڈی ، ملی بگ ، آرے والی مکھی ، سست تیلے کے حملہ کا بھی خدشہ ہوتاہے لہٰذا اگر کاشتکار مولی کی فصل پر کسی قسم کا حملہ دیکھیں تو فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مولی میں 20 حرارے، 1.2 گرام لحمیات ، 0.1 گرام روغن ، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ ، 0.7 گرام خام ریشہ ، 1.1 گرام راکھ ، 31 ملی گرام فاسفورس ، 1.1 ملی گرام فولاد ، 0.09ملی گرام سوڈیم ، 260 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہو تی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے ۔