کاشت

کاشتکارپیازکی پنیری کی کاشت فو ری مکمل کرلیں،ترجمان محکمہ زراعت

لاہور( عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے پیازکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کی کاشت فو ری مکمل کرلیں جبکہ بہترپیداوار کیلئے پھلکار اور ڈارک ریڈاقسام کوترجیح دی جائے۔

محکمہ زراعت کے مطابق پیازکی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت موجودہو۔ انہوں نے بتایا کہ پنیری کی کاشت سے قبل گو بر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے 4کلوگرام رکھی جائے‘پیازکی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں