ہلدی

کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کے لئے زرخیز اور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنےبتایا کہ ہلدی کی کاشت کے لئے ہلکی میرا زمین کاس بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلدی کی کاشت کے لئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلیناچاہئیے تاہم روٹا ویٹرکی سہولت میسرہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹا ویٹرچلاکر بیج کا اگاؤمزیدبہتر بنایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار فی ایکڑشروع بیج 12 سے 15من تک رکھیں تاہم اس سلسلہ میں مزیدمشاورت و راہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں