مر چ کی کاشت

کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) کاشتکاروں کو ٹماٹر اور مر چ کی کاشت بذریعہ پنیری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کے دوران ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ٹماٹر و مرچ کی کاشت کیلئے ایسی پنیری کاانتخاب کریں جس کی عمر 30 سے35 دن تک ہو نیز پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار اور بہترین فصل کاحصول ممکن ہوسکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کریلے، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر، کھیرے کی کاشت کا بہترین وقت فروری و مارچ تک ہے کیونکہ یہ سبزیاں 20 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشو ونما پاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پیداوار پر منفی اثرات مرتب کرتاہے اور فصل بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سبزیات کے اگا کیلئے ایسے بیج کا بھی انتخاب کریں جس کے اگا کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمین منتخب کی جائے اور ایسے بیج حاصل کئے جائیں جو کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف بھرپورقوت مدافعت رکھتے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں