فیصل آباد(عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے تل کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی کاشت زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پر کریں .
اور کاشت کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا انتخاب کیا جائے ۔
کاشتکاروں کے نام پیغام میں ماہرین نے کہا کہ تل کی فصل ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے جس کی کاشت سے متعلقہ کاشتکار بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد میں سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے .
کیونکہ جب تک زمین اچھی طرح تیار نہیں ہو گی اس وقت تک بیج کا مناسب اگاؤ بھی ممکن نہ ہو گا.
جس سے مطلوبہ پیداوار کے حصول میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔