مرچ

کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض تیلے‘ پتہ مروڑوائرس‘ سفیدمکھی‘ گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں‘ کاشتکار مرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے صحتمند بیج استعمال کریں اور ہر دو سے تین سال بعد فصلوں میں غیر میزبان پودوں سے ہیرپھیر بھی کیاجائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری لاکر بھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے‘ کاشتکار متاثرہ پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیار ہوجاتاہو۔انہوں نے بتایا کہ پھل کو زخمی ہونے سے بچانابھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے نیز قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کا سڑاؤ بھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اسی طرح سفوفی پھپھوندی کے بروقت تدارک کیلئے بھی مناسب زہروں کا سپرے کرنا چاہئیے‘کاشتکار مزیدرہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں