سورج مکھی

کاشتکاروں کو سورج مکھی کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارزیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کی تیل کی پیداوار میں خودکفالت سمیت اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مددمل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ روایتی فصلوں کی بجائے ملٹی کراپ اپنائیں تاکہ انہیں سارا سال آمدنی حاصل ہوتی رہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اداوں نے جنوبی افریقہ سے درآمدشدہ سورج مکھی کا بیج بھی متعارف کروایاہے جس کی اقسام5521اور8251کی کاشت کے بھی مفیدنتائج حاصل ہوئے ہیں اور ترقی پسندکاشتکاروں نے 45من فی ایکڑ سے بھی زیادہ پیداوار حاصل کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسری اقسام کی نسبت مذکورہ اقسام کا مارکیٹ ریٹ بھی زیادہ ملتاہے جس کے پودے کا قد درمیانہ پھول کے جھکاؤکی وجہ سے گرمی اور پرندوں سے محفوظ رہتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں